Friday, March 21, 2025

(مشکوٰۃ المصابیح -5132)

 حضرت ابوامامہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ روز قیامت مقام و مرتبے کے لحاظ سے وہ شخص بدترین ہو گا جس نے کسی کی دنیا (بنانے) کی خاطر اپنی آخرت ضائع کر لی ۔‘‘ رواہ ابن ماجہ ۔


(مشکوٰۃ المصابیح -5133)

 حضرت عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اعمال نامے تین قسم کے ہیں ، ایک وہ اعمال نامہ جسے اللہ معاف نہیں فرمائے گا ، وہ اللہ کے ساتھ شریک کرنا ہے ، اللہ عزوجل فرماتا ہے :’’ بے شک اللہ معاف نہیں کرتا کہ اس کے ساتھ شرک کیا جائے ۔‘‘ ایک وہ اعمال نامہ ہے جسے اللہ نہیں چھوڑے گا ، وہ ہے بندوں کا آپس میں ظلم کرنا حتیٰ کہ وہ ایک دوسرے سے بدلہ لے لیں ، اور ایک وہ نامہ اعمال ہے جس کی اللہ پرواہ نہیں کرے گا ، وہ ہے بندوں کا اپنے اور اللہ کے درمیان ظلم کرنا ، یہ اللہ کے سپرد ہے ، اگر وہ چاہے تو اسے عذاب دے دے اور اگر چاہے تو اس سے درگزر فرمائے ۔‘‘ رواہ البیھقی فی شعب الایمان 

Tuesday, March 11, 2025

Precious Words

 زندگی چاہئے آپ کو کتنا بھی تھکا دے

لیکن کھڑے رہنا پڑتا ہے۔۔۔

اس لیے کہ 

کچھ لوگ آپ سے ٹیک لگائے ہوتے ہیں 


Wednesday, March 5, 2025

رمضان مبارک

 اللہ سے تجارت کرلیں*

حسبِ استطاعت صدقہ خیرات کرکے اللہ تعالیٰ سے 700 گنا نفع لے لیں، خاص کر اپنے ضرورت مند رشتے داروں اور ملازمین کو نہ بھولیں


Friday, February 28, 2025

Precious.,,

 آپ کے اچھے وقت کے اصل حقدار وہی لوگ ہیں۔۔۔۔

جو برے وقت میں آپ کے ساتھ رہے ہوں

Precious..

 آپ جتنے مرضی اچھے ہوں

لوگوں کی نظر میں آپ غلط ہی رہیں گے۔۔۔

کیونکہ 

نظر کا علاج ہو سکتا ہے 

نظریے کا نہیں

Precious

 کوئی نہیں دیکھتا کہ آپ کسی کیلئے کتنا کرتے ہیں 

 وہ صرف وہی دیکھتے ہیں جو آپ نہیں کرتے


(مشکوٰۃ المصابیح -5132)

 حضرت ابوامامہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ روز قیامت مقام و مرتبے کے لحاظ سے وہ شخص بدترین ہو گا جس نے کسی کی دنیا (بنانے) کی...