حضرت ابوامامہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ روز قیامت مقام و مرتبے کے لحاظ سے وہ شخص بدترین ہو گا جس نے کسی کی دنیا (بنانے) کی خاطر اپنی آخرت ضائع کر لی ۔‘‘ رواہ ابن ماجہ ۔
The purpose of education is to enable mankind to know himself and to pave the right way for his life. Consequently, he should devote his life to the obedience of Allah and in performing his duties to mankind. Hence, the intention of one's life should be the struggle for getting Allah's will through His obedience and adoration.
Friday, March 21, 2025
Friday, January 10, 2025
Tuesday, December 31, 2024
#PreciousWords
زندگی میں آگے بڑھنا ہے تو بہرے بن جاؤ.
کیونکہ
بعض لوگوں کی باتیں مایوسی پیدا کر دیتی ہیں.
اورمایوسی ناکامی کی بنیاد ہے.
#PreciousWords
پوچھا گیا جنت کے بارے میں کچھ ایسا بتائیں کہ شوق پیدا ہو۔
فرمایا گیا وہاں
محمدؐ مُصطٰفےٰﷺ
ہوں گے..!!
Sunday, December 29, 2024
(مشکوٰۃ المصابیح -5048)
حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ حسن ظن ، حسن عبادت میں سے ہے ۔‘‘ ، رواہ احمد و ابوداؤد ۔
Friday, December 27, 2024
Thursday, December 26, 2024
(مشکوٰۃ المصابیح -5047)
حضرت مستورد ؓ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ جس نے کسی مسلمان آدمی (کی غیبت) کی وجہ سے ایک لقمہ کھایا تو اللہ اس شخص کو اس کی مثل جہنم سے کھلائے گا اور جس شخص نے کسی مسلمان آدمی کی (غیبت کی) کی وجہ سے کوئی کپڑا پہنا تو اللہ اس شخص کو اس کی مثل جہنم سے (کپڑا) پہنائے گا اور جو شخص شہرت و ریاکاری کی جگہ کھڑا ہوا تو اللہ اس کو روز قیامت شہرت و ریاکاری کی جگہ پر کھڑا کرے گا ۔‘‘ رواہ ابوداؤد ۔
Wednesday, December 25, 2024
Saturday, December 14, 2024
رَبِّی یَسِّرْ وَلَا تُعَسِّرْ وَتَمِّمْ بِالْخَیْر وَبِكَ نَسْتَعِیْنَ
رجمہ: اے اللّٰه! میرے لیے کام آسان بنا اور مجھے مشکلات میں نہ ڈال اور میرا خاتمہ بالخیر کرنا اور میں تجھ سے مدد مانگتا ہوں۔
#ایمان_سلامت_رہے
#صبح بخیر_"
Friday, December 13, 2024
Friday, November 22, 2024
(مشکوٰۃ المصابیح -5011)
حضرت معاذ بن جبل ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا :’’ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : ان لوگوں کے لیے جو میری خاطر باہم محبت کرتے ہیں ، میری خاطر باہم ملاقاتیں کرتے ہیں ، اور میری خاطر ہی ایک دوسرے پر خرچ کرتے ہیں ، میری محبت واجب ہو گئی ۔‘‘ مالک ۔ اور ترمذی کی روایت میں ہے ، فرمایا :’’ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : میری جلالت و عظمت کی خاطر باہم محبت کرنے والوں کے لیے نور کے منبر ہیں ، ان پر انبیا ؑ اور شہداء بھی رشک کریں گے ۔‘‘ ، رواہ مالک و الترمذی ۔
قرآنی آیات کے ساتھ مکڑی کے گھر کی کمزوری پر تفصیل
رآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے مکڑی کے گھر کو دنیا کے کمزور ترین گھروں میں سے ایک قرار دیا ہے، جس میں ظاہری اور معنوی دونوں کمزوریاں شامل ہیں۔
آیتِ کریمہ:
﴿مَثَلُ الَّذِينَ اتَّخَذُوا مِن دُونِ اللَّهِ أَوْلِيَاءَ كَمَثَلِ الْعَنكَبُوتِ اتَّخَذَتْ بَيْتًا ۖ وَإِنَّ أَوْهَنَ الْبُيُوتِ لَبَيْتُ الْعَنكَبُوتِ ۖ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ﴾
(سورة العنكبوت: 41)
Wednesday, November 20, 2024
(مشکوٰۃ المصابیح -5009)
حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے عرض کیا ، اللہ کے رسول ! قیامت کب آئے گی ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ تجھ پر افسوس ہے ، تم نے اس کے لیے کیا تیاری کی ہے ؟‘‘ اس نے عرض کیا : میری تیاری صرف یہی ہے کہ میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہوں ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ تو اس کے ساتھ ہو گا جس سے تو محبت رکھتا ہے ۔‘‘ انس ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے مسلمانوں کو اسلام قبول کرنے کے بعد اس بات سے زیادہ کسی اور چیز سے خوش ہوتے ہوئے نہیں دیکھا ۔ متفق علیہ ۔
Monday, November 18, 2024
(مشکوٰۃ المصابیح -5007)
حضرت ابوہریرہ ؓ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی کسی دوسری بستی میں اپنے کسی (مسلمان) بھائی کی زیارت کے لیے گیا تو اللہ نے اس کے راستے میں ایک فرشتہ بٹھا دیا جو اس کے انتظار میں تھا ، (جب وہ اس فرشتے کے پاس سے گزرا تو) اس نے کہا : کہاں کا ارادہ ہے ؟ اس آدمی نے کہا : میں اس بستی میں اپنے ایک (مسلمان) بھائی سے ملنے جا رہا ہوں ، اس نے پوچھا : کیا اس کا تم پر کوئی احسان ہے جس کا تم بدلہ چکانے جا رہے ہو ؟ اس نے کہا : اس کے علاوہ اور کوئی وجہ نہیں کہ میں اس سے اللہ کی خاطر محبت کرتا ہوں ، اس (فرشتے) نے کہا : میں اللہ کی طرف سے تمہارے پاس پیغام لے کر آیا ہوں کہ جس طرح تم اللہ کی خاطر اس شخص سے محبت کرتے ہو ویسے ہی اللہ تم سے محبت کرتا ہے ۔‘‘ رواہ مسلم ۔
Wednesday, November 13, 2024
(مشکوٰۃ المصابیح -5002)
حضرت سراقہ بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا :’’ کیا میں تمہیں بہترین صدقہ کے متعلق نہ بتاؤں ؟‘‘ وہ تیری اس بیٹی پر صدقہ کرنا ہے جو (طلاق وغیرہ کی وجہ سے) تیرے پاس لوٹ آئے اور تیرے سوا اس کے لیے کمانے والا بھی نہ ہو ۔‘‘ ، رواہ ابن ماجہ ۔
Friday, November 1, 2024
وَ اِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَةَ اللّٰهِ لَا تُحْصُوْهَا ۗ اِنَّ اللّٰهَ لَغَفُوْرٌ رَّحِيْـمٌ °
ور اگر تو تم اللّٰه کی نعمتوں کو گننے بھی لگو تو تب بھی ان کا شمار ہرگز نہیں کر سکو گے، بیشک اللّٰه بخشنے والا ہمیشہ مہربان ھے °
النحل : 18
Wednesday, October 30, 2024
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ” الله کی مدد قاضی ( فیصلہ کرنے والے ) کے ساتھ اس وقت تک ہوتی ہے، جب تک وہ ظلم ( غلط فیصلے) نہ کرے، اور جب وہ ظلم کرتا ہے تو الله تعالیٰ اس کو اس کے نفس کے حوالے کر دیتا ہے“۔
سنن ابن ماجہ /
Tuesday, October 29, 2024
(مشکوٰۃ المصابیح -4084)
حضرت عدی بن حاتم ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے عرض کیا ، اللہ کے رسول ! میں شکار پر تیر پھینکتا ہوں اور اگلے روز میں اس میں اپنا تیر دیکھتا ہوں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ جب تمہیں یقین ہو گیا کہ تمہارے ہی تیر نے اسے مارا ہے اور تم نے اس میں کسی درندے کا نشان نہ دیکھا تو پھر کھاؤ ۔‘‘ ، رواہ ابوداؤد ۔
Saturday, October 26, 2024
(مشکوٰۃ المصابیح -4081)
حضرت عدی بن حاتم ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! بتائیں کہ ہم میں سے کسی کو شکار مل جائے اور اس کے پاس چھری نہ ہو تو کیا وہ اسے پتھر اور لاٹھی کے کنارے سے ذبح کر سکتا ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ خون بہاؤ جس کے ساتھ چاہو ، اور اللہ کا نام لو ۔‘‘
، رواہ ابوداؤد و النسائی ۔
اِنَّ اللّـٰهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ الْمَتِيْنُ •
بیشک اللّٰه ہی بڑا رزق دینے والا ھے اور زبردست طاقت والا ھے •
الذاریات : 58
(مشکوٰۃ المصابیح -5132)
حضرت ابوامامہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ روز قیامت مقام و مرتبے کے لحاظ سے وہ شخص بدترین ہو گا جس نے کسی کی دنیا (بنانے) کی...
-
یا اللہ! ہمیں ہر شر سے،ہر گُناہ سے،آنے والی تمام آفات سے اور شیطان کے وسوسوں سے بچالے۔ ہمیں سیدھی راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرما۔ یااللہ!ہمی...
-
حضرت ابوامامہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ روز قیامت مقام و مرتبے کے لحاظ سے وہ شخص بدترین ہو گا جس نے کسی کی دنیا (بنانے) کی...
-
People seldom notice old clothes if you wear a big smile. Smile is the way to "Solve" problems and Silence is the way to "Avo...



