Friday, March 21, 2025

(مشکوٰۃ المصابیح -5132)

 حضرت ابوامامہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ روز قیامت مقام و مرتبے کے لحاظ سے وہ شخص بدترین ہو گا جس نے کسی کی دنیا (بنانے) کی خاطر اپنی آخرت ضائع کر لی ۔‘‘ رواہ ابن ماجہ ۔


(مشکوٰۃ المصابیح -5133)

 حضرت عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اعمال نامے تین قسم کے ہیں ، ایک وہ اعمال نامہ جسے اللہ معاف نہیں فرمائے گا ، وہ اللہ کے ساتھ شریک کرنا ہے ، اللہ عزوجل فرماتا ہے :’’ بے شک اللہ معاف نہیں کرتا کہ اس کے ساتھ شرک کیا جائے ۔‘‘ ایک وہ اعمال نامہ ہے جسے اللہ نہیں چھوڑے گا ، وہ ہے بندوں کا آپس میں ظلم کرنا حتیٰ کہ وہ ایک دوسرے سے بدلہ لے لیں ، اور ایک وہ نامہ اعمال ہے جس کی اللہ پرواہ نہیں کرے گا ، وہ ہے بندوں کا اپنے اور اللہ کے درمیان ظلم کرنا ، یہ اللہ کے سپرد ہے ، اگر وہ چاہے تو اسے عذاب دے دے اور اگر چاہے تو اس سے درگزر فرمائے ۔‘‘ رواہ البیھقی فی شعب الایمان 

Tuesday, March 11, 2025

Precious Words

 زندگی چاہئے آپ کو کتنا بھی تھکا دے

لیکن کھڑے رہنا پڑتا ہے۔۔۔

اس لیے کہ 

کچھ لوگ آپ سے ٹیک لگائے ہوتے ہیں 


Wednesday, March 5, 2025

رمضان مبارک

 اللہ سے تجارت کرلیں*

حسبِ استطاعت صدقہ خیرات کرکے اللہ تعالیٰ سے 700 گنا نفع لے لیں، خاص کر اپنے ضرورت مند رشتے داروں اور ملازمین کو نہ بھولیں


Friday, February 28, 2025

Precious.,,

 آپ کے اچھے وقت کے اصل حقدار وہی لوگ ہیں۔۔۔۔

جو برے وقت میں آپ کے ساتھ رہے ہوں

Precious..

 آپ جتنے مرضی اچھے ہوں

لوگوں کی نظر میں آپ غلط ہی رہیں گے۔۔۔

کیونکہ 

نظر کا علاج ہو سکتا ہے 

نظریے کا نہیں

Precious

 کوئی نہیں دیکھتا کہ آپ کسی کیلئے کتنا کرتے ہیں 

 وہ صرف وہی دیکھتے ہیں جو آپ نہیں کرتے


Thursday, January 30, 2025

#Ayat #AlQuran

 قُلْ اِنَّمَآ اَنَا مُنْذِرٌ ۖ وَّمَا مِنْ اِلٰـهٍ اِلَّا اللّـٰهُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ •


کہہ دو میں تو بس ایک ڈرانے والا ہوں  اور اللّٰه کے سوا کوئی اور معبود ہرگز نہیں ھے ، وہ ایک ھے انتہا کا غالب ھے • 


ص : 65 


آج کی اچھی بات

 نصیحت وہ سچی بات ھے جسے ہم کبھی غور سے نہیں سنتے 

اور غیبت وہ بدترین دھوکہ ھے جسے ھم پوری توجہ سے سنتے ہیں۔

Tuesday, December 31, 2024

#PreciousWords

 بولنے سے پہلے سوچیں۔

کیونکہ 

آپ کے الفاظ دوسروں کے سامنے آپ کی پہچان بناتے ہیں 


#PreciousWords

 *کپڑے جسم کو ڈھانپ لیتے ہیں

لیکن طرزِ عمل اور گفتگو ایک پل میں انسان کی اوقات دکھا دیتی ہے

 پروردگار ھماری اصلاح کرے.


#PreciousWords

 زندگی میں آگے بڑھنا ہے تو بہرے بن جاؤ.

کیونکہ

بعض لوگوں کی باتیں مایوسی پیدا کر دیتی ہیں.

اورمایوسی ناکامی کی بنیاد ہے.


#PreciousWords

 پوچھا گیا جنت کے بارے میں کچھ ایسا بتائیں کہ   شوق پیدا ہو۔


فرمایا گیا وہاں

محمدؐ مُصطٰفےٰﷺ

 ہوں گے..!!


Sunday, December 29, 2024

(مشکوٰۃ المصابیح -5048)

 حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ حسن ظن ، حسن عبادت میں سے ہے ۔‘‘ ، رواہ احمد و ابوداؤد ۔


Thursday, December 26, 2024

(مشکوٰۃ المصابیح -5047)

 حضرت مستورد ؓ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ جس نے کسی مسلمان آدمی (کی غیبت) کی وجہ سے ایک لقمہ کھایا تو اللہ اس شخص کو اس کی مثل جہنم سے کھلائے گا اور جس شخص نے کسی مسلمان آدمی کی (غیبت کی) کی وجہ سے کوئی کپڑا پہنا تو اللہ اس شخص کو اس کی مثل جہنم سے (کپڑا) پہنائے گا اور جو شخص شہرت و ریاکاری کی جگہ کھڑا ہوا تو اللہ اس کو روز قیامت شہرت و ریاکاری کی جگہ پر کھڑا کرے گا ۔‘‘ رواہ ابوداؤد ۔


#PreciousWords #Words

 محبتیں خیرات یا احسان نہیں ھوتیں،

یہ تو اعزاز ھوتی ھیں،

آپ محبت کرنے والے کا ایک قیمتی لمحہ جو اس نے پورے خلوص سے آپ پر وارا تھا،

ادا نہیں کر سکتے۔


(مشکوٰۃ المصابیح -5132)

 حضرت ابوامامہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ روز قیامت مقام و مرتبے کے لحاظ سے وہ شخص بدترین ہو گا جس نے کسی کی دنیا (بنانے) کی...