بولنے سے پہلے سوچیں۔
کیونکہ
آپ کے الفاظ دوسروں کے سامنے آپ کی پہچان بناتے ہیں
The purpose of education is to enable mankind to know himself and to pave the right way for his life. Consequently, he should devote his life to the obedience of Allah and in performing his duties to mankind. Hence, the intention of one's life should be the struggle for getting Allah's will through His obedience and adoration.
*کپڑے جسم کو ڈھانپ لیتے ہیں
لیکن طرزِ عمل اور گفتگو ایک پل میں انسان کی اوقات دکھا دیتی ہے
پروردگار ھماری اصلاح کرے.
زندگی میں آگے بڑھنا ہے تو بہرے بن جاؤ.
کیونکہ
بعض لوگوں کی باتیں مایوسی پیدا کر دیتی ہیں.
اورمایوسی ناکامی کی بنیاد ہے.
پوچھا گیا جنت کے بارے میں کچھ ایسا بتائیں کہ شوق پیدا ہو۔
فرمایا گیا وہاں
محمدؐ مُصطٰفےٰﷺ
ہوں گے..!!
حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ حسن ظن ، حسن عبادت میں سے ہے ۔‘‘ ، رواہ احمد و ابوداؤد ۔
حضرت مستورد ؓ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ جس نے کسی مسلمان آدمی (کی غیبت) کی وجہ سے ایک لقمہ کھایا تو اللہ اس شخص کو اس کی مثل جہنم سے کھلائے گا اور جس شخص نے کسی مسلمان آدمی کی (غیبت کی) کی وجہ سے کوئی کپڑا پہنا تو اللہ اس شخص کو اس کی مثل جہنم سے (کپڑا) پہنائے گا اور جو شخص شہرت و ریاکاری کی جگہ کھڑا ہوا تو اللہ اس کو روز قیامت شہرت و ریاکاری کی جگہ پر کھڑا کرے گا ۔‘‘ رواہ ابوداؤد ۔
محبتیں خیرات یا احسان نہیں ھوتیں،
یہ تو اعزاز ھوتی ھیں،
آپ محبت کرنے والے کا ایک قیمتی لمحہ جو اس نے پورے خلوص سے آپ پر وارا تھا،
ادا نہیں کر سکتے۔
پہلے وقتوں میں سردی کے موسم میں گرمائیش حاصل کرنے کا ذریعہ کمرے میں لکڑیوں کو جلانا ، یا انگھیٹیوں میں کوئلوں کو جلانا ھوا کرتا تھا اور اسی طرح کمرے میں روشنی حاصل کرنے کا ذریعہ تیل کے چراغ یا تیل سے چلنے والی لالٹین ھوا کرتی تھی
اور آج بھی گیس سے چلنے والے ھیٹر اور دیگر آلات موجود ھیں
رات سوتے وقت ان سب کو بند کرکے ھی سونا چاھیئے ورنہ بہت سی صورتیں ایسی پیدا ھو جاتی ھیں کہ ان کی وجہ سے گھروں میں آگ لگ جاتی ھے اور جانی اور مالی نقصان برداشت کرنا پڑتا ھے
کوشش کریں کہ زندگی میں کبھی کسی سے کوئی توقع نہ رکھیں کیونکہ توقعات کا پیالہ ہمیشہ ٹھوکروں کی زد میں رہتا ہے
حضرت سعید بن زید ؓ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ سود کی سب سے سنگین صورت مسلمان کی عزت کے بارے میں زبان درازی کرنا ہے ۔‘‘ ، رواہ ابوداؤد و البیھقی فی شعب الایمان ۔
لوگ کہتے ہیں رشتوں میں شکریہ اور معزرت نہیں ہوتی۔
لیکن در حقیقت یہی دو ٫٫لفظ،، رشتوں کو بچا لیتے ہیں۔
دوستی کی بہترين مثال ابوبکرؓ ہی
انصاف کی بہترين مثال عمرؓ ہیں, سخاوت کی بہترين مثال عثمانؓ ہیں, بہادری کی بہترین مثال علیؓ ہیں,
جو لوگ دُکھ کی گھڑی میں ساتھ نہ ہوں،
وہ سُکھ کے وقت میں پاس بَیٹھنے کا اِختیار کھو دیتے ہیں
زندگی میں خُوش رہنا ہے تو
دوُ چیزیں بھول جاوُ
وہ بُرا سلوک جو کسی نے آپ کے ساتھ کیا ہو
اور
وہ اچھا عمل جو آپ نے کسی کے ساتھ کیا ہو
میں خلوص اور اچھائی اپنے الفاظ میں نہیں اپنی نیت اور فطرت میں پیدا کرنی چائیے تاکہ ہم لوگوں کے عیب نہیں خوبیاں دیکھ سکیں.
رجمہ: اے اللّٰه! میرے لیے کام آسان بنا اور مجھے مشکلات میں نہ ڈال اور میرا خاتمہ بالخیر کرنا اور میں تجھ سے مدد مانگتا ہوں۔
#ایمان_سلامت_رہے
#صبح بخیر_"
حضرت ابوامامہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ روز قیامت مقام و مرتبے کے لحاظ سے وہ شخص بدترین ہو گا جس نے کسی کی دنیا (بنانے) کی...