Saturday, December 21, 2024

آج کی بات

 جو لوگ دُکھ کی گھڑی میں ساتھ نہ ہوں،

وہ سُکھ کے وقت میں پاس بَیٹھنے کا اِختیار کھو دیتے ہیں


آج کی بات

 زندگی میں خُوش رہنا ہے تو 

دوُ چیزیں بھول جاوُ 

وہ بُرا سلوک جو کسی نے آپ کے ساتھ کیا ہو

اور

وہ اچھا عمل جو آپ نے کسی کے ساتھ کیا ہو 


آج کی بات

 میں خلوص اور اچھائی اپنے الفاظ میں نہیں اپنی نیت اور فطرت میں پیدا کرنی چائیے تاکہ ہم لوگوں کے عیب نہیں خوبیاں دیکھ سکیں.


Saturday, December 14, 2024

رَبِّی یَسِّرْ وَلَا تُعَسِّرْ وَتَمِّمْ بِالْخَیْر وَبِكَ نَسْتَعِیْنَ

 رجمہ: اے اللّٰه! میرے لیے کام آسان بنا اور مجھے مشکلات میں نہ ڈال اور میرا خاتمہ بالخیر کرنا اور میں تجھ سے مدد مانگتا ہوں۔

#ایمان_سلامت_رہے 

#صبح بخیر_"

Friday, November 22, 2024

(مشکوٰۃ المصابیح -5011)

 حضرت معاذ بن جبل ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا :’’ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : ان لوگوں کے لیے جو میری خاطر باہم محبت کرتے ہیں ، میری خاطر باہم ملاقاتیں کرتے ہیں ، اور میری خاطر ہی ایک دوسرے پر خرچ کرتے ہیں ، میری محبت واجب ہو گئی ۔‘‘ مالک ۔ اور ترمذی کی روایت میں ہے ، فرمایا :’’ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : میری جلالت و عظمت کی خاطر باہم محبت کرنے والوں کے لیے نور کے منبر ہیں ، ان پر انبیا ؑ اور شہداء بھی رشک کریں گے ۔‘‘ ، رواہ مالک و الترمذی ۔


قرآنی آیات کے ساتھ مکڑی کے گھر کی کمزوری پر تفصیل

 رآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے مکڑی کے گھر کو دنیا کے کمزور ترین گھروں میں سے ایک قرار دیا ہے، جس میں ظاہری اور معنوی دونوں کمزوریاں شامل ہیں۔


آیتِ کریمہ:


﴿مَثَلُ الَّذِينَ اتَّخَذُوا مِن دُونِ اللَّهِ أَوْلِيَاءَ كَمَثَلِ الْعَنكَبُوتِ اتَّخَذَتْ بَيْتًا ۖ وَإِنَّ أَوْهَنَ الْبُيُوتِ لَبَيْتُ الْعَنكَبُوتِ ۖ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ﴾

(سورة العنكبوت: 41)

"جن لوگوں نے اللہ کے سوا دوسرے سرپرست بنا لیے ہیں، ان کی مثال مکڑی کی سی ہے جس نے اپنا ایک گھر بنایا، اور بے شک سب گھروں سے کمزور گھر مکڑی کا ہے، کاش وہ جانتے۔"

1. ظاہری کمزوری:

مکڑی کے جالے کی ظاہری کمزوری انسانی آنکھوں سے بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ جالا باریک دھاگوں سے بنا ہوتا ہے، جو آسانی سے ٹوٹ جاتا ہے۔

Wednesday, November 20, 2024

(مشکوٰۃ المصابیح -5009)

 حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے عرض کیا ، اللہ کے رسول ! قیامت کب آئے گی ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ تجھ پر افسوس ہے ، تم نے اس کے لیے کیا تیاری کی ہے ؟‘‘ اس نے عرض کیا : میری تیاری صرف یہی ہے کہ میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہوں ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ تو اس کے ساتھ ہو گا جس سے تو محبت رکھتا ہے ۔‘‘ انس ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے مسلمانوں کو اسلام قبول کرنے کے بعد اس بات سے زیادہ کسی اور چیز سے خوش ہوتے ہوئے نہیں دیکھا ۔ متفق علیہ ۔


Monday, November 18, 2024

(مشکوٰۃ المصابیح -5007)

 حضرت ابوہریرہ ؓ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی کسی دوسری بستی میں اپنے کسی (مسلمان) بھائی کی زیارت کے لیے گیا تو اللہ نے اس کے راستے میں ایک فرشتہ بٹھا دیا جو اس کے انتظار میں تھا ، (جب وہ اس فرشتے کے پاس سے گزرا تو) اس نے کہا : کہاں کا ارادہ ہے ؟ اس آدمی نے کہا : میں اس بستی میں اپنے ایک (مسلمان) بھائی سے ملنے جا رہا ہوں ، اس نے پوچھا : کیا اس کا تم پر کوئی احسان ہے جس کا تم بدلہ چکانے جا رہے ہو ؟ اس نے کہا : اس کے علاوہ اور کوئی وجہ نہیں کہ میں اس سے اللہ کی خاطر محبت کرتا ہوں ، اس (فرشتے) نے کہا : میں اللہ کی طرف سے تمہارے پاس پیغام لے کر آیا ہوں کہ جس طرح تم اللہ کی خاطر اس شخص سے محبت کرتے ہو ویسے ہی اللہ تم سے محبت کرتا ہے ۔‘‘ رواہ مسلم ۔


Wednesday, November 13, 2024

(مشکوٰۃ المصابیح -5002)

 حضرت سراقہ بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا :’’ کیا میں تمہیں بہترین صدقہ کے متعلق نہ بتاؤں ؟‘‘ وہ تیری اس بیٹی پر صدقہ کرنا ہے جو (طلاق وغیرہ کی وجہ سے) تیرے پاس لوٹ آئے اور تیرے سوا اس کے لیے کمانے والا بھی نہ ہو ۔‘‘ ، رواہ ابن ماجہ ۔


Friday, November 1, 2024

وَ اِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَةَ اللّٰهِ لَا تُحْصُوْهَا ۗ اِنَّ اللّٰهَ لَغَفُوْرٌ رَّحِيْـمٌ °

 ور اگر تو تم اللّٰه کی نعمتوں کو گننے بھی لگو تو تب بھی ان کا شمار ہرگز نہیں کر سکو گے، بیشک اللّٰه بخشنے والا ہمیشہ مہربان ھے °


النحل : 18


Wednesday, October 30, 2024

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ

  رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ” الله کی مدد قاضی ( فیصلہ کرنے والے ) کے ساتھ اس وقت تک ہوتی ہے، جب تک وہ ظلم ( غلط فیصلے) نہ کرے، اور جب وہ ظلم کرتا ہے تو الله تعالیٰ اس کو اس کے نفس کے حوالے کر دیتا ہے“۔

سنن ابن ماجہ / 

Tuesday, October 29, 2024

(مشکوٰۃ المصابیح -4084)

 حضرت عدی بن حاتم ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے عرض کیا ، اللہ کے رسول ! میں شکار پر تیر پھینکتا ہوں اور اگلے روز میں اس میں اپنا تیر دیکھتا ہوں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ جب تمہیں یقین ہو گیا کہ تمہارے ہی تیر نے اسے مارا ہے اور تم نے اس میں کسی درندے کا نشان نہ دیکھا تو پھر کھاؤ ۔‘‘ ، رواہ ابوداؤد ۔


Monday, October 28, 2024

اِبـنِ آدم 🤲

 سیلفیـوں کی بجـائے لفظـوں پـر فلٹـر لگائیـں بولتـے وقت اتنْا ضـرور سـوچ لینـا چـاہـیے کـہ ہمـاری گفتـگـو میـں لفـظ کتنـے ہیـں اور تیـر کتـنے ہیـں


Saturday, October 26, 2024

(مشکوٰۃ المصابیح -4081)

 حضرت عدی بن حاتم ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! بتائیں کہ ہم میں سے کسی کو شکار مل جائے اور اس کے پاس چھری نہ ہو تو کیا وہ اسے پتھر اور لاٹھی کے کنارے سے ذبح کر سکتا ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ خون بہاؤ جس کے ساتھ چاہو ، اور اللہ کا نام لو ۔‘‘ 


، رواہ ابوداؤد و النسائی ۔


اِنَّ اللّـٰهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ الْمَتِيْنُ •

 بیشک اللّٰه ہی بڑا رزق دینے والا ھے اور زبردست طاقت والا ھے •


الذاریات : 58


Friday, October 25, 2024

 اے میرے رب تُو مجھے ظالموں میں شامل نہ کر  


المؤمنون : 94


Thursday, October 24, 2024

AL-QURAN


 

Mishkat ul Masabih#4159

 حضرت عمر بن ابی سلمہ ؓ بیان کرتے ہیں ، میں رسول اللہ ﷺ کے زیر پرورش لڑکا تھا اور (کھانے کے دوران) میرا ہاتھ پلیٹ میں ہر طرف گھومتا تھا ، (یہ حرکت دیکھ کر) رسول اللہ ﷺ نے مجھے فرمایا :’’ اللہ کا نام لے کر اپنے دائیں ہاتھ کے ساتھ اپنے سامنے سے کھاؤ ۔‘‘ 

متفق علیہ ۔


(مشکوٰۃ المصابیح -4079)

 حضرت انس ؓ بیان کرتے ہیں ، میں عبداللہ بن ابی طلحہ کو رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں لے کر گیا تا کہ آپ ﷺ اسے گھٹی دیں (کھجور چبا کر اِس کے تالو میں لگا دیں) ، میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ کے ہاتھ میں داغ لگانے والا آلہ تھا ، آپ ﷺ اس کے ساتھ صدقہ کے اونٹوں کو نشان لگا رہے تھے ۔ متفق علیہ ۔

Wednesday, October 23, 2024

(مشکوٰۃ المصابیح -4078)

 حضرت جابر ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ ایک گدھے کے پاس سے گزرے جس کے چہرے کو داغا گیا تھا ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اللہ اس شخص پر لعنت فرمائے جس نے اسے داغ دیا ۔‘‘ رواہ مسلم ۔


Tuesday, October 22, 2024

ﺍﮮ ھمارﮮ ﺭﺏ!!

 ھمارے ﺗﻤﺎﻡ ﺻﻐﯿﺮﮦ ﻭ ﮐﺒﯿﺮﮦ ﮔﻨﺎہ ﻣﻌﺎﻑ ﻓﺮﻣﺎ ﺍﻭﺭ ﺩﯾﻦ، ﺩﻧﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺁﺧﺮﺕ ﮐﯽ ﺑﮭﻼﺋﯽ ﻋﻄﺎ ﻓﺮﻣﺎ. ﺟﻮ ﻣﺎﻧﮕﺎ ہے ﻭﮦ ﺑﮭﯽ ﻋﻄﺎ ﻓﺮﻣﺎ ﺍﻭﺭ ﺟﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﺎﻧﮓ ﺳﮑﮯ ﻭﮦ ﺑِﻦ ﻣﺎﻧﮕﮯ ﻋﻄﺎ ﻓﺮﻣﺎ ﺍﻭﺭ قیامت کے دن اپنے شکر گزار بندوں میں شامل فرما۔  تمام برائیوں اور بیماریوں سے محفوظ رکھ آور تمام بیماروں کو شفاء کاملہ عطا فرما ۔ہمیشہ عزت دینا اور ذلت سے بچانا ۔

 ﺁﻣﯿﻦ یا رب العالمين

تَبَارَكَ الَّـذِىْ بِيَدِهِ الْمُلْكُۖ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيْرٌ °

وہ ذات با برکت ھے کہ جس کے ہاتھ میں سب بادشاھی ھے اور اُسی کی قدرت ہر شے پر حاوی ھے °


المُلک : 1

 

Monday, October 21, 2024

Poetry

 ناز و انداز سے کہتے ہیں کہ جینا ہوگا

زہر بھی دیتے ہیں، کہتے ہیں پینا ہوگا


جب میں پیتا ہوں کہتے ہیں مرتا بھی نہیں

اور جب میں مرتا ہوں تو کہتے ہیں جینا ہوگا۔

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُه‌،،!‏

 یا اللہ! ہمیں ہر شر سے،ہر گُناہ سے،آنے والی تمام آفات سے

اور شیطان کے وسوسوں سے بچالے۔

ہمیں سیدھی راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرما۔

یااللہ!ہمیں اپنے حفظ وامان میں رکھ اور ہماری تمام نیک اور جائز حاجات کو غیبی امداد سے پوری فرما دے۔

    آمین

یا رب العالمین

Saturday, October 19, 2024

The cancer failed...

  گرم انجیر کا پانی:

 انجیر کا گرم پانی آپ کو کینسر سے بچا سکتا ہے۔

 گرم انجیر کینسر کے خلیات کو تباہ کر دیتی ہے۔

 ایک کپ میں 2-3 انجیروں کو باریک کاٹ لیں اور گرم پانی ڈال کر "الکلائن واٹر" بنائیں۔ اگر آپ اسے روزانہ پیتے ہیں تو یہ سب کے لیے اچھا ہے۔


گرم انجیر کینسر کے خلاف مادے خارج کرتی ہے۔ یہ کینسر کے مؤثر طریقے سے علاج کے لیے طب میں جدید ترین پیش رفت ہے۔
 گرم انجیر کا پھل سسٹس اور رسولیوں کو مارنے کا اثر رکھتا ہے۔ یہ ہر قسم کے کینسر کا علاج ثابت ہوا ہے۔
 گرم انجیر کا پانی الرجی کی وجہ سے جسم میں موجود تمام جراثیم اور زہریلے مادوں کو صاف کرتا ہے۔
 انجیر کے رس سے حاصل ہونے والی دوا صرف سخت خلیات کو تباہ کرتی ہے اور صحت مند خلیات کو متاثر نہیں کرتی ہے۔
 اس کے علاوہ انجیر کے جوس میں موجود امائنو ایسڈز اور پولی فینول ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتے ہیں، اندرونی وریدوں میں رکاوٹ کو روکتے ہیں، دوران خون کو بہتر بناتے ہیں اور خون کے جمنے کو کم کرتے ہیں۔

سورۃ نمبر 26 الشعراء (مکیہ) آیت نمبر 91 - 92

   أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

                  بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

 وَبُرِّزَتِ الۡجَحِيۡمُ لِلۡغٰوِيۡنَۙ وَقِيۡلَ لَهُمۡ اَيۡنَمَا كُنۡتُمۡ تَعۡبُدُوۡنَۙ 


 ترجمہ :-

اور  دوزخ  کھلے طور پر گمراہوں کے  سامنے کر دی جائے گی اور ان سے کہا جائے گا کہ : کہاں ہیں وہ لوگ جن کی تم اللہ کو چھوڑ کر  عبادت  کیا کرتے تھے ؟

English Translation 

And Hellfire will be brought forth for the deviators, And it will be said to them, "Where are those you used to worship".

Friday, October 18, 2024

Nip the evil in the bud.

 کہانی بنا کر فلوٹ کرنے والا اگر کسی معتمد عزیزہ کا نام بھی دے دیتا تو نامعلوم کرنل اب تک معلوم ہو چکا ہوتا ۔ بغیر لاش کے قتل اور بغیر مدعیہ کے ریپ کا کیس نہیں بنتا ۔ 

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا پر بہتان کی خبر حضرت مسطع بن اثاثہ رضی اللہ عنہ اور حضرت حمنہ بنت جحش رضی اللہ عنہا اور شاعر رسول حسان بن ثابت نے بغیر تحقیق آگے چلا دی۔  ۔ کہانی بنانے والا مکر گیا کہ اللہ کی قسم میں نے تو ایسی کوئی بات کسی سے کی ہی نہیں ۔ مدینے کی ڈھائی ہزار کی آبادی میں سے ایک بندے نے بھی عبداللہ ابن ابی رئیس المنافقین کے خلاف گواہی نہ دی ۔ 

بات گھوم پھر کر حضرت مسطع ، حضرت حسان بن ثابت اور حمنہ بنت جحش دختر ام المومنین حضرت زینب بنت جحش کے سر آ گئ ۔ بدری صحابہ ہونے کے باوجود حضرت حسان اور حضرت مسطع کو الگ سے اسی اسی کوڑے مارے گئے اور حضرت حمنہ کو الگ سے ان کے محرم رشتے داروں کی موجودگی میں اسی کوڑے مارے گئے اور کسی رشتے داری کا خیال نہ کیا گیا ۔ 

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد نبوی میں منبر پر بیٹھ کر سورہ نور کی آیات تلاوت فرمائیں اور پھر ان لوگوں کی سزا کا اعلان فرمایا ۔

موجودہ مصنوعی کہانی پاکستان پر باقاعدہ حملے کے مصداق تھی جس میں قوم یوتھ کو اسکول کالج جلانے اور نظم و نسق کو تباہ کرنے پر لگا دیا گیا ۔ جس فیصل جٹ نے گاڑی سے لائیو اسٹوری سنا کر وی لاگ بنا تھا اور بتیس لاکھ لائیکس اور ویوز لئے تھے اس نے بھی معافی مانگ لی ہے کہ مجھے کچھ لوگوں نے فون پر غلط اطلاع دی تھی ۔
جو دو سو طالب علم گرفتار ہوا ہے اور اس پر ایف آئی آر کٹ گئ ہے ان کا کیرئیر اب باقاعدہ وڑ گیا ہے اب وہ پانی پوری بیچیں گے پتھارے پر ۔ 
نوجوان بغیر والدین کی اجازت کے غزوہ ہند پر نکلے اور پتہ کون کون سے ارمان پورے کیئے ۔ اب باری ریاست کی ہے ، بغیر لحاظ ان سب کو عبرت کا نشان بنا دیا جائے ۔ بچے ہیں جی بچے چھوڑ دو کی احمقانہ تکرار اگنور کر دیں ۔ 

‘‘ رواہ مسلم ۔ (مشکوٰۃ المصابیح -4073)

 حضرت شداد بن اوس ؓ رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ بے شک اللہ نے ہر چیز پر احسان کرنا فرض کر دیا ہے ، جب تم قتل کرو تو اچھے طریقے سے قتل کرو ۔ جب تم ذبح کرو تو اچھے طریقے سے ذبح کرو ، تم میں سے ہر ایک اپنی چھری تیز کر لے اور اپنے ذبیحہ کو آرام پہنچائے ۔‘‘

🔺 پنجاب کالج لاہور کے افسوس ناک واقع کے بعد بیٹیوں کو چند نصیحتیں کرنا ضروری ہیں 📝💎📝

 👈🏻 1 یہ کہ جب کالج یا یونیورسٹی داخل ہوں تو کبھی اکیلے کلاس روم میں نہ جائیں جب تک کہ آٹھ دس بچیاں کلاس میں موجود نہ ہوں۔


👈🏻 2  یہ کہ اس بات کا بھی خاص خیال رکھیں کہ چھٹی کے ٹائم بھی جلد کلاس روم سے نکل جائیں اور ہمیشہ پر ہجوم جگہوں پر اپنے والدین کا انتظار کریں اور کبھی بھی کسی کے کہنے پر اکیلے کہیں نہ جائیں۔


👈🏻 3  یہ کہ اگر کالج یا یونیورسٹی میں کوئی آپ کو بری نظروں سے دیکھتا ہے یا آپ کو آتے جاتے محسوس ہو کہ کوئی آپ کو چیک کررہا ہے کہ آپ کس وقت جاتی ہیں تو اپنے والدین کو ضرور آگاہ کریں۔


👈🏻 4 والدین بھی کوشش کریں کہ بچیوں کو سکول ، کالج سے بروقت لینے پہنچ جائیں۔


🤲🏻 اللہ رب العزت تمام بہنوں بیٹیوں کی عزت عصمت کی حفاظت فرمائے۔


یاد رکھیں👇🏻 


⚠ جب بھی شریعت سے ہٹ کر چلیں گے تو مسائل تو پیدا ہوں گے لہذا بچیوں کو ذیادہ اوور فیشن کرنے اور ان رشتہ داروں سے جن سے اللہ نے شرعی پردے کا حکم دے رکھا ہے ان سے پردہ کی ضرور تلقین کریں۔۔